سید منظر شاہ نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کا چارج سنبھال لیا
ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم کے لاہور تبادلہ کے بعد ملتان میں ان کی جگہ آنے والے سید منظر شاہ نے بطور ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان چارج سنبھال لیا۔
ڈویژنل سپورٹس آفس ملتان میں ان کے آنے پر ان کا استقبال کیا گیا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف کے ہمراہ انہوں نے سپورٹس کمپلیکس ملتان کا وزٹ کیا، اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان محمد جمیل کامران نے ملتان بیس بال ایسوسی ایشن کے اراکین خرم شہزاد بٹ، زوہیب ملک اور راؤ آصف جبار کے ہمراہ سید منظر شاہ کو ملتان میں بطور ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی، اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
محمد جمیل کامران نے کہا کہ سپورٹس کے حلقوں میں سید منظر شاہ کا کسی تعارف کا محتاج نہیں، ان کی سربراہی میں ہمیشہ کھیلوں کو فروغ حاصل ہوا ہے۔
امید ہے کہ وہ ملتان میں بھی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہبود کے لیے کام کریں گے۔
سید منظر شاہ نے آنے والے دوستوں کا شکر گزار ہوں ملتان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہمارا فرض ہے کہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں تاکہ پاکستان اور انٹر نیشنل لیول پر ہمارے کھلاڑی خطہ کا نام روشن کریں۔