Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سید قاسم علی شاہ کا زکریا یونیورسٹی میں خطاب

فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن، جامعہ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ، ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان(چئیر مین ڈیپارٹمنٹ) کی زیر نگرانی ایک موٹیویشنل لیکچر کا انعقاد کیا گیا، جس میں قاسم علی شاہ نے شرکت کی۔

انہوں نے کاروبار کو فروغ دینے کے حوالے سے چند بہترین مشورے دئیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تا کہ اساتذہ کی کوششیں بار آور ثابت ہو سکیں۔ اللہ پر توکل رکھنے اور اپنے اردگرد کے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے سے ہی ترقی کی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔

ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب بزنس پرسن کی ضروری صفات پر زور دیا۔

انہوں نے طلباء کو اصول پرستی اور مشکلات کا سامنا کرنے کا صحیح طریقہ سکھایا اور کہا کہ ہر چیلنج کو ایک نیا موقع تصور کرنا چاہئے۔

لیکچر کے دوران چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن، ڈاکٹر توصیف سلطان نے کہا کہ کہ طلباء کی ترقی کے لیے اس طرح کے حوصلہ افزا لیکچرز کا انعقاد طلباء کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے نہایت ضروری ہے، اس لیکچر نے جامعہ بہاوالدین زکریا کے طلباء کو کاروباری منصوبے تشکیل کرنے اور انہیں عملی دنیا میں کامیاب بنانے کی راہوں کو سمجھنے میں مدد دی۔

قاسم علی شاہ کا خطاب نے طلباء کے دلوں میں آگے بڑھنے کے لئے ترغیب فراہم کی، تقریب میں قائم مقام وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر عذیر، ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، ڈاکٹر حنیف، ڈاکٹر صہیب )، مسٹر زمان، مسٹر محمد طاہر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button