سید توقیر بخاری انتقال کر گئے
روزنامہ خبریں ملتان کے سینیئر رپورٹر، ماہر تعلیم، سینیئر صحافی سید توقیر بخاری بقضائے الٰہی انتقال کر گئے، وہ معروف ماہر تعلیم اور سابق ڈائریکٹر تعلیمات ملتان ڈویژن بشیر احمد بخاری مرحوم کے صاحبزادے تھے، مرحوم نے سوگواران میں دو بیوگان، پانچ بیٹیاں اور چار بیٹے چھوڑے ہیں۔
منگل کی سہ پہر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، صحافتی و تعلیمی حلقوں میں ان کے انتقال کی خبر انتہائی رنج و دکھ کے ساتھ سنی گئی۔
سید توقیر بخاری کی اچانک وفات کی اطلاع پر خبریں ملتان کے جوائنٹ ایڈیٹر سجاد حسین بخاری، جنرل مینیجرز عبدالرزاق شاہین، احمد وقاص، مرزا ندیم، عمران خان’ ناصر زیدی’ مظہر خان ‘ فرید ملک ‘حفیظ اللہ بھنگو ‘شہزاد درانی ‘وسیم بابر عبد الستار قمر ‘ رفاقت انجم اور محمد اعجاز اور دیگر سٹاف ممبران مرحوم توقیر بخاری کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور مرحوم کے بھائیوں ڈاکٹر شبیر حسن بخاری ‘صغیر حسین بخاری اور بیٹوں علی احسن بخاری ‘علی شائیگان بخاری سے تعزیت کی اور دلاسہ دیا۔
سید توقیر بخاری مرحوم طویل عرصے تک محکمہ تعلیم سے بھی وابستہ رہے، جبکہ گزشتہ 25 سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ تھے، صحافتی و تعلیمی حلقوں میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور ان کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔
سید توقیر بخاری مرحوم کی نماز جنازہ منگل کی شب گورنمنٹ پائلٹ سکول کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی، معروف عالم دین اور جماعت اہل سنت پنجاب کے امیر علامہ فاروق خان سعیدی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب افضل ناصر سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹر عبید اللہ کھوکھر ‘ رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، سینیٹر رانا محمود الحسن، وائس چانسلر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ، وائس چانسلر وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی ‘ ڈین چلڈرن کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، پی ایم اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج’ کاشف رضا’ اشرف جاوید ‘امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی ڈپٹی میڈیا کوارڈینیٹر جماعت اسلامی پاکستان حسان اخوانی ‘ملتان یونین اف جرنلسٹ کہ صدر روف مان جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر دیگر عہدیداروں طارق انصاری، مجاہد سلطان، رانا عرفان الاسلام، شاہد سعید مرزا، رضی الدین رضی، ڈاکٹر امجد بخاری، جمشید رضوانی، افتخار الحسن، مظہر خان، شہادت حسین، ملک احتشام الحق، شفقت بھٹہ، طاہر ندیم، عامر مشتاق، زین العابدین، ندیم شاہ، محمود احمد، چوہدری مہر رضا سیال، عبد الستار بلوچ، شکیل احمد بلوچز صفدر بخاری، تنویر گیلانی، چوہدری طاہر لطیف، محمد مظہر، چوہدری زینب گردیزی، رانا عبد الروف، آغا شاہد عظیم، اختر شیخ، ملک اعظم، عمران میتلا، جان شیر خان، ارشد ملک، جہانگیر ترین، نسیم یوسف، سہیل چوہدری رانا روہیل، عباس ڈوگر، عبدالحئی بلوچ، سہیل قریشی اور رانا بلال، اکیڈمک سٹاف ایسوی ایشن بی زیڈ یو یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر عبد الستار ملک ‘سابقہ چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر الطاف احمد ‘ ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ ، شوکت اشفاق ‘ صدر پریس کلب ملتان شکیل انجم ‘ظفر آہیر، نثار اعوان، ڈاکٹر ایاز رانا، ڈاکٹر مقرب اکبر، ڈاکٹر فرح ارسلان صدیقی، صفدر عباس لنگاہ، خلیل احمد کھور سید غفور علی شاہ، وائس چانسلر ایم این ایس انجنئیرنگ یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر کامران خان، ڈاکٹر عاصم عمر زبیر خان، ڈاکٹر عمر چودھری، اشتیاق رجوانہ، مرزا اعجاز، ڈاکٹر عبد الستار ملک، ملک صفدر، رانا مدثر اخبار فروش یونین کے مرکزی راہنما ملک عرفان اترا اسٹیٹ لائف یونین کے مرکزی راہنما آغا سہیل کامران نے سید توقیر بخاری کی اچانک وفات پر اپنی تعزیتی بیانات و پیغامات میں مرحوم کی صحافتی و تعلیمی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کل 30 مئی جمعرات کو بعد نماز عصر گورنمنٹ بوائز پائلٹ سیکنڈری سکول نواں شہر ملتان میں ہوگی۔