Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

"ٹیلنٹ کی تلاش” پروگرام میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز 6 نومبر کو ہونگے

محمد جمیل کامران نے کہا ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے انڈر 13، 17 اور انڈر 19لیول پر "ٹیلنٹ کی تلاش” پروگرام کے سلسلہ میں ان تینوں کیٹیگریز میں رجسڑیشن کروانے والے کھلاڑیوں کے ٹرائلز چھ نومبر بروز سوموار دوپہر دو بجے ایم سی جی گراونڈ نواں شہر ملتان منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد گراس روٹ لیول پر بچوں کی تربیت کرنا یے، اسی لیے رجسڑیشن کے بعد ان کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے جارہے ہیں۔

جن میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کے درمیان ٹی۔10.ٹی 20۔ون ڈے۔دو روزہ اور تین روزہ میچز کی سیریز کرائی جائے گی، اور دیگر شہروں کی ٹیموں کے ساتھ بھی میچز کھیلے جائیں گے۔

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ محمد جمیل کامران جبکہ اراکین میں ارشاد سونی۔مخدوم مظفر عالم۔ خرم شہزاد بٹ اور ساجد رشید شامل ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button