Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پیٹرول کی قیمت میں کمی کیلیے آئی ایم ایف سے بات چیت کا فیصلہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور ریلیف اقدامات کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے بات چیت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ کریں گے، آئی ایم ایف کی رضامندی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی موجودہ شرح برقرار رکھ کر ریلیف دیا جائے گا۔

آئی ایم ایف نے وزیر خزانہ کی بات مانی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی موجودہ شرح کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ حتمی بات کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

پیٹرول پر اس وقت 37.42 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔

جنوری 2023 تک پیٹرول پر لیوی 50 روپے فی لیٹر تک بڑھائی جانی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button