Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اعجاز انصاری میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ طارق کلب ملتان نے جیت لیا

اولین ینگسٹر کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام تیسرا سالانہ اعجاز انصاری میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں طارق کلب ملتان نے خدادا جمخانہ کو 23رنز سے ہرا کے جیت لیا۔

طارق کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 175رنز بنائے، اویس شہزاد نے شاندار 91۔راو عرفان نے 40رنز بنائے۔خداداد جمخانہ کی طرف سے فرحان شفیع نے چار وکٹ حاصل کیں۔

بعد میں کھیلتے ہوئے خداداد جمخانہ 152رنز پر ڈھیر ہوگئی۔یاسر بٹ۔29.قیوم شہزاد۔25.سجاد حسین۔20رنز بناکر نمایاں رہے۔طارق کلب کی طرف سے محمد فیصل نے 4.وسیم رسول اور ابرار احمد نے 2.2وکٹ حاصل کی۔اویس شہزاد مین آف دی میچ قرار پائے۔

جبکہ طلحہ ممتاز بہترین بیٹر۔فیصل نذر باولر۔جبکہ قیوم شہزاد پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

ندیم اقبال۔محمد آصف ایمپائرز جبکہ محمد یوسف اکرم سکورر تھے۔میچ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی، جس کی صدارت بانی کلب محمد جمیل کامران نے کی۔

طارق کلب کے کپتان محمد فاضل۔کو ونر اپ ٹرافی جبکہ خدا داد جمخانہ کے کپتان جنید اقبال کو رنر اپ اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات اور مہمانوں میں اور انتظامیہ میں سووینئر تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button