Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایچ ای سی نے ہائیر ایجوکیشن سیکٹر میں اصلاحات کےلئے ٹاسک فورس قائم کردی

ایچ ای سی نے ہائیر ایجوکیشن میں معیاری تعلیم کےلئے اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کےلئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ٹاسک فورس تشکیل دےدی۔

تشکیل دی گئی ٹاسک فورس میں کنوینئر پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی کنسلٹنٹ، ایچ ای سی اسلام آباد جبکہ ارکان میں پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس لاہور، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) معظم اعجاز ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد، لیفٹیننٹ جنرل (ر) وسیم عالمگیر ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر عثمان حسن پرو ریکٹر (اکیڈمکس) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، سینئر جوائنٹ سیکرٹری (ایچ ای سی) وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، انجینئر محمد رضا چوہان مشیر (تعلیمی و نصاب) ایچ ای سی اسلام آباد، ڈائریکٹر (ایکریڈیشن) اے اینڈ اے ڈویژن ایچ ای سی اسلام آباد، شامل ہیں۔

ٹاسک فورس صدر پاکستان کی طرف سے نشاندہی ہونے والے مسائل کو حل کرنے کی پالیسی وضع کرے گی، اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے اس کے نتائج اور سفارشات پیش کرنا شامل ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button