Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کا 12ستمبر کو احتجاج کا اعلان

اگیگا اتحاد و پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان پنجاب 12 ستمبر بروز منگل کو ملتان آرٹس کونسل میں بھرپور جلسہ کرے گی، اس سلسلے میں گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کلمہ چوک ملتان میں رانا محمد اسلم انجم سرپرست اعلی پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب و چیف آرگنائزر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، مہمان خصوصی خالد جاوید سنگھیڑا چئیرمین اگیگا اتحاد پنجاب شریک ہوئے۔

اجلاس میں راؤ طارق مصطفی چیئرمین پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن, پنجاب اقبال ندیم پھل مرکزی صدر ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب ,محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب, رانا محمد دلشاد مرکزی لیگل ایڈوائزر ایس ای ایس پنجاب ,حاجی ظفر اقبال بھٹہ جنرل سیکریٹری ملتان, محمد قاسم بھٹہ رینماء اگیگا اتحاد ملتان, محمد فیصل, مشتاق حسین، راؤ ساجد مصطفی, غلام عباس ,شہزاد ظفر ,محمد احمد, محمد افنان, نجم خان, محمد فاروق احمد, حیدری علی و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بارہ ستمبر کو اگیگا اتحاد و پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان پنجاب کے رہنماؤں نے جلسے کے حوالے سے مشاورت کی اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سرکاری ملازمین کے حقوق کے لیے ہمیشہ عملی طور پر مثبت اور جاندار کردار ادا کرتے رہیں گے، اور جلسے کو کامیاب کرایا جائے گا، تمام سرکاری ملازمین اس میں بھرپور شرکت کریں روز بروز بڑھتی مہنگائی نے جینا دوبھر کر رکھا ہے، لیو انکیشمنٹ, پنشن, گریجویٹی اور سکولوں کو دانش اتھارٹی کے حوالے سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا، اور کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا جاے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button