Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیکٹ و پنجاب ٹیچرز یونین نے ’پیک‘ کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا
پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن اور پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن فنڈز کا ضیاع کے سوا کچھ نہیں ،اس کی کارکردگی صفر جمع صفر ہے، پیک آن لائن سوالیہ پرچے سکولوں کو فراہم کرنے کے مد میں کروڑوں کے بجٹ استعمال کرتا ہے۔
پرچوں کی پرنٹنگ کے اخراجات بھی سکولوں کے ذمہ ڈالے جاتے ہیں، سکول بیسڈ اسیسمنٹ کے نام پر فنڈز کا ضیاع کیا جا رہا ہے، امتحانات لینا، پرچے چیک کرنا بھی سکولوں کے ذمہ ہے۔
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن سالانہ کروڑوں کے فنڈز ضائع کررہا ہے، سوالیہ پیپر ای میل کرنے پر پیک کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوتا، فی سوالیہ پیپر فوٹو کاپی پر سکول کے 40 روپے خرچ ہوتے ہیں، تمام بچوں کا پیپر لینے پر ایک سکول کا 80 ہزار سے ایک لاکھ روپے خرچ ہو رہا ہے، تو پیک کی کیا کارکردگی ہے؟ اسے فی الفور ختم کر دیا جائے۔