Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سورج میانی ملتان میں سلام ٹیچر ڈے کی تقریب

عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔

جس کی صدارت محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب نے کی۔

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سورج میانی ملتان میں منعقدہ تقریب میں حاجی محمد ظفر بھٹہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سورج میانی ملتان, معزز اساتزہ کرام شیخ تنویر احمد, مرید حسین شاہ,محمد محسن ,گلزار احمد,قمر احمد سیال محمد حارث,محمد تصور بھٹی, حافظ اشرف, خادم حسین و دیگر سٹاف نے طلباء کے ہمراہ شاندار کیک کاٹا۔

طلباء نے ہیڈ ماسٹر و اساتذہ کو پھول پیش کیے. تقریب سے خطاب کرتے ہوے محمد یونس خان لودھی نے کہا کہ استاد بادشاہ نہیں ہوتا مگر دوسروں کو بادشاہ بنا دیتا ہے، ہم آج جس مقام پر ہیں یہ سب ہمارے تمام اساتذہ کی انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے ہم ان کا یہ احسان کبھی نہیں بھول سکتے۔

زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کے لیے جلسے جلوس و ریلیاں اور تقریبات منعقد کر کے ان کو خراج تحسیں پیش کرتے ہیں.ترقی یافتہ معاشرے میں اساتزہ کرام کو تمام حقوق اور باوقار مقام دیا جاتا ہے. ہم سب کو اس دن کو بہترین اور بھرپور انداز سے منانا چاہییے. اور ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہییے۔

ہمارا حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ ہے کہ اساتزہ کرام کے تمام مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کیے جائیں.

پے پروٹیکشن کیس کے فیصلے پر فوری عمل کیا جائے. سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مہنگائی کے طوفان و تناسب کے مطابق تمام الاؤنسسز میں اضافہ کیا جائے. معاشی استحکام دیا جائے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button