Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ نے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز سے بڑا مطالبہ کردیا

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ملتان ، پنجاب ٹیچر یونین ملتان ، ایجوکیٹر ایسوسی ایشن ملتان ، فزیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن ملتان ، کمپیوٹر ٹیچرز ایسوسی ایشن ملتان ، سینئر سٹاف ایسوسی ایشن ملتان اور دیگر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ملتان ، ریٹرننگ آفیسرز ملتان اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن 2024 میں جو عملہ تعینات کیا ہے ان میں اکثر ملازمین خصوصاً خواتین ملازمین کی ڈیوٹیاں ان کے گھر اور سکول سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر اور ایک تحصیل سے دوسری تحصیل میں لگائی گئی ہیں، اس سے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے، ان ڈیوٹیوں کو فوری طور پر تبدیل کر کے ان کی رہائش کے قریب اور متعلقہ حلقہ میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں تاکہ وہ اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button