Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کو اپنے گوشوارے 25 اکتوبر تک جمع کرانے کا حکم
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ایسے اساتذہ جو سالانہ چھ لاکھ سے زائد کمارہے ہیں، وہ فوری طور پر ایف بی آر سے رجسٹرڈ ہوں اور یہ ٹارگٹ 25 اکتوبر تک پورا کیا جائے ، جو ٹیچر اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور لیگل ایکشن لیا جائے گا۔
اس لئے فوری طور پر ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جاکر تمام عمل مکمل کیا جائے ۔