Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جعلی انسداد ڈینگی کارروائیاں کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع

سکولوں میں جعلی انسداد ڈینگی کارروائیاں کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ۔

پنجاب حکومت کی طرف سے سکولوں میں انسداد ڈینگی کارروائیاں کرنے کاحکم جاری کیا تھا، جس کے بعد مانٹرنگ بھی سخت کی گئی تھی ۔

مگر اب بعض اساتذہ کی طر ف سے جعلی سرگرمیوں کی تصاویر ارسا ل کی جارہی ہیں ، جس کا سخت نوٹس لیا گیا ہے اور ایسے اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران صوبے بھر میں کئی ہزار جعلی سرگرمیاں کی گئیں، اور ان کی تصاویر سسٹم میں اپ لوڈ کی گئیں، جس پر ایسے سکولوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے، اور فوکل پرسنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے اساتذہ کے خلاف فوری کارروائی کرکے رپورٹ ارسال کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button