Breaking NewsEducationتازہ ترین
قائد اکیڈمی سوشل میڈیا پر، اساتذہ کےلئے بڑا حکم
قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کی سوشل میڈیا پیجز کو سبسکرائب اور فالو کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ قائد اکیڈمی اساتذہ کی پروفیشنل مہارت کوبڑھانے کےلئے کام کررہی ہے، اور نت نئے کورسز ڈیزائن کررہی ہے، جس کا میٹریل وہ اپنی ویب سائٹ اور اپنے سوشل میڈیا صفحات پر شیئر کرتی ہے، جس پر ڈائریکٹر جنرل قائد اکیڈمی نے صوبے بھر کی قائد اکیڈمیوں کے سربراہوں، سی ای او ایجوکیشن ، ڈی ای اوز ، اے ای اوز اور کورسز کوآرڈینٹرز کو ہدایت ہے کہ وہ ان صفحات کو فالو کریں اور لائک بھی کریں۔
تمام اساتذہ کوان صفحات کو فالو کرنے کی ہدایت دیں اور اسائنمنٹ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔