Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کی پرموشن پالیسی موسم گرما کی تعطیلات میں منظور ہونے کا امکان
سکول اساتذہ کی پرموشن پالیسی موسم گرما کی تعطیلات میں منظور ہونے کا امکان ہے، حکومت نے سکولوں کے اساتذہ کی پرموشن پالیسی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں نئی پروموشن پالیسی اپروو ہو جائے گی، جس کے مطابق پی ایس ٹیز سائنس کی پروموشن چار سبجیکٹس
(فزکس، ریاضی، کیمسٹری اور بیالوجی) میں ماسٹرز کی بنیاد پر ہوگی۔