سکولوں میں کلاسز کا بائیکاٹ جاری، اساتذہ کی مکمل ہڑتال، ڈینگی سرگرمیاں نہ ہوسکیں
پنشن اور لیو انکیشمنٹ اور دیگر مطالبات کےلئے اساتذہ کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری رہا، جنوبی پنجاب کے سکولوں میں ہو کا عالم رہا ، طلباء سکول آئے ہی نہیں، جو آئے ان کو گیٹ سے واپس کر دیا گیا۔
اساتذہ نے کلاسز کو تالے لگائے رکھے، ڈینگی سرگرمیاں بھی نہیں ہوئیں، ڈی ای اوز اور سی ای اوز نے تمام رپورٹس اعلیٰ کام کو پہنچادی، احتجاجی اساتذہ کام کرنے کو تیار نہیں۔
اس سلسلے میں گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کلمہ چوک ملتان میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا، جس میں اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں رانا محمد اسلم انجم سرپرست اعلی پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب و چیف آرگنائزر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب رانا محمد اسلم ساغر صدر پی ٹی یو ملتان چوہدری مسعود گجر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول شریف پورہ ملتان رہنما پی ٹی یو ملتان محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب راؤ محمد قمر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ھائی سکول بستی ترگر محمد جعفر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جلال پور راو شاہ محمد ہیڈ ماسٹر راؤ قمر صدر سنئیر سٹاف راو زوالفقار احمد صدر ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان اشرف قریشی سول سوسائٹی کے سماجی رہنماء ارشد اعوان منظور جاوید مداح شاہ عدیل عرشی محمد مشتاق حسین اسلام قریشی سنئیر رہنماء ایپکا ندیم خان صدر ایپکا ضلع ملتان و سٹاف سکول ھزا اور خواتین اساتزہ کرام اور مختلف سکولوں سے آئے مرد اساتزہ کرام کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی، اور اپنے مطالبات کے حق میں اور گرفتار قائدین اگیگا کی ریاہی کے لیے شدید نعرہ بازی کی، اس موقع پر مکمل تدریسی بائیکاٹ کیا گیا۔
علاوہ ازیں پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمن راو طارق مصطفیٰ ، راو ذوالفقار، ظفر اقبال بھٹہ،ساجد مصطفیٰ ، سعدیہ اشتیاق ، میمونہ احمد گل بی بی اور دیگر نے کہا کہ لیو ان کیشمنٹ ، سالانہ ترقی پنشن ، گریجویٹی اور تعلیمی ادارے بچاؤ تحریک پرامن تحریک ہے ، اور پر امن احتجاج ہمارا حق ہے ، گرفتاریوں اور معطلیوں سے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا ، اور نہ ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
ہمارے گرفتار رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ، جب تک ہمارے مطالبہ تسلیم نہیں کیے جاتے پنجاب بھر میں مکمل تعلیمی بائیکاٹ، اور ڈینگی سرگرمیوں کا مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا۔