Breaking NewsEducationتازہ ترین
2000ء سے پہلے بھرتی ہونے والے اساتذہ کا ریکارڈ چیکنگ کےلئے رکھوادیا گیا
2000ء سے لیکر 2005ء تک بھرتی ہونے والے اساتذہ کا ریکارڈ چیکنگ کےلئے دفاتر میں رکھوادیاگیا ۔
بتایا گیاہے کہ محکمہ سکولز نے تمام اساتذہ کا ریکارڈ چیک کرنے اور آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کےلئے پہلے مرحلے میں ایسے اساتذہ کو جو سن 2000ء یا اس سے پہلے لیکر 2005ء تک بھرتی ہوئے، ان میں پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی شامل ہیں کا مکمل ریکارڈ متعلقہ دفاتر میں رکھوادیاگیا ہے۔
شجاع آباد اور جلالپور پیر والا کے اساتذہ کا ریکارڈ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شجاع آباد اور جلالپور کے آفس میں رکھوایا گیا ہے۔
اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا ریکارڈ چیک کریں، اور کسی بھی غلطی کی صورت میں تحریری درخواست اور ثبوت کے ساتھ جمع کرائیں، جس کا فیصلہ کمیٹی میں کیا جائے گا۔
تمام درخواستیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے دفاتر میں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔