Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ خصوصی تعلیم میں بھرتی کا عمل شروع

محکمہ خصوصی تعلیم میں 373 جونیئر اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل شروع، بھرتیوں کیلئے درخواستیں 6 نومبر تک جمع کروائی جاسکیں گی۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ خصوصی تعلیم میں 373 جونیئر اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل شروع ہوگیا، تمام اساتذہ کی بھرتی گریڈ 16 میں کی جائے گی، امیدواروں کا امتحان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت لیا جائے گا۔بھرتیوں کیلئے درخواستیں 6 نومبر تک جمع کروائی جاسکیں گی۔

جونیئر اسپیشل ایجوکیشن ٹیچر برائے متاثرہ سماعت ، متاثرہ بصارت اور جسمانی و ذہنی معذور کیلئے اساتذہ رکھے جائیں گے۔

پی پی ایس سی کے امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا انتخاب انٹرویو کے بعد کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button