Breaking NewsEducationتازہ ترین
مطالبات کی منظوری کےلئے ملتان کے سکولوں میں آج مکمل ہڑتال ہوگی

اساتذہ تنظیموں نے مطالبات کی منظوری کےلئے آج احتجاج کی کال دےدی ، مختلف اساتذہ تنظیموں کے ساتھ ساتھ دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین بھی اس میں شرکت کریں گے ۔
ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مطابق سکولوں کی مکمل تالہ بندی کی جائے گی، سکولوں کی 9 بج کر 30 منٹ پر تالا بندی کر دی جائے گی جس کے بعد سیمینار میں ریلیوں کی صورت میں پہنچیں گے ۔
اس سلسلے میں محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو 12ستمبر بروز منگل کو دن دس بجے ملتان آرٹس کونسل جلسے اور پر امن احتجاجی ریلی میں پہنچیں جو کہ ملتان پریس کلب تک نکالی جائے گی۔