ملتان میں ٹیچرز سراپا احتجاج بن گئے
پنجاب ٹیچرز یونین ، پنجاب ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز ،پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا، جس کی قیادت صوبائی صدر کاشف شہزاد چوہدری، صدر جنوبی پنجاب رانا شہباز صفدر ،ضلعی صدر ملک بلال ملنہاس, ڈویژنل صدر غضنفر عباس جئی,سیکریٹری جنرل پی.ٹی.یو ضلع ملتان مختار وینس اور صدر پیکٹ ضلع ملتان چوہدری صابر نے کی۔
احتجاج میں لاہور ،ملتان، رحیم یار خان ،لودھراں ، مظفر گڑھ،راجن پور سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی۔
صوبائی صدر پنجاب ٹیچرز یونین کاشف شہزاد چوہدری ،انصر رضا سنئیر نائب صدی پی ٹی یو ،فاروق سیال جنرل سیکرٹری پیکٹ پنجاب ،سید مدثر حسین صدر پیکٹ ضلع لاہور ،صدر پنجاب ٹیچرز یونین جنوبی پنجاب رانا شہباز صفدر ،حافظ عمر اقبال ضلعی صدر رحیم یار خان ،ضلعی صدر ملتان ملک بلال ملنہانس ،ضلعی جنرل سیکرٹری ملتان ملک مختار وینس ،محبوب گل ضلعی جنرل سیکرٹری رحیم یار خان ،محمد محراب تحصیل صدر صادق آباد ،محمد عدنان تحصیل صدر رحیم یار خان ،ظفر عثمانی تحصیل صدر خان پور ، امجد خان خٹک تحصیل صدر لیاقت پور کی قیادت میں شرکاء نے نواں شہر چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی۔
اس موقع پر مظاہرین نے مختلف مطالبات پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،نگران حکومت کی ملازم کش پالیسیوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔
مرکزی قائدین کا کہنا تھا کہ لیو انکیشمنٹ کے ظالمانہ نوٹیفیکشن کی وایسی، ایس ایس ای ، اے ای اوز مستقلی ،کنوینس ،میڈیکل ،ہاﺅس رینٹ میں اضافہ ،ٹائم اسکیل پروموشن ، پے پروٹیکشن ،ایس ٹی آر کا خاتمہ ،پرائیویٹائزیشن اور دیگر مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رہے گی۔
نگران حکومت نے روز اول سے ملازم کش پالیسیوں کے ذریعے سرکاری ملازمین کا جینا دوبھر کر دیا ہے، آئے روز بڑھتی پیٹرول ،بجلی گیس اور اشیائے خوردنوش کی قمیتوں سے تنخواہ دار طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازم کش ظالمانہ اقدامات واپس لئے جائیں ۔
احتجاجی ریلی میں پنجاب ٹیچرز یونین (کاشف چوہدری )ضلع ملتان کی قیادت چیئرمین رانا عمر فاروق ،سمیت نذر چن ،رانا ریاض حسین ،چوہدری رضوان اسلم ،ملک خضر حیات ،اجمل خان بلوچ، عبدالرحمان صدیقی ،اقبال جاوید ،جام بشیر احمد ، محمود خان ،سہیل بھٹی ،عدیل ہاشمی ،عابد کھچی ،محمد ابراہییم ،ارسلان سجاد ،میاں نعیم ارشد، محمود بھٹہ ،حفیظ الرحمان ،اجمل وینس ،اقبال چاون ،ثمر عباس ،قسور بھٹی،عارف انصاری ،راﺅ حامد علی کو احتجای مظاہرہ کے حوالے سے بھرپور حمایت اور سپورٹ کرنے اور ٹیچرز کمیونٹی کو موبلائز کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔