Breaking NewsEducationتازہ ترین
اتحاد اساتذہ ملتان ڈویژن کے مطالبات تسلیم کرلئے گئے
اتحاد اساتذہ ملتان ڈویژن کے وفد نے پروفیسر ڈاکٹر ساجد علی صدیقی کی قیادت میں چیئرمین ملتان بورڈ حافظ محمد قاسم اور سیکریٹری ملتان بورڈ خرم شہزاد قریشی سے ملاقات کی، جس میں مارکنگ میں غلطیوں کی وجہ سے کٹوتیوں اور سپلیمنٹری مارکنگ کے معاوضوں کی بروقت ادائیگی کے سلسلہ میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا۔
چئیرمین اور سیکریٹری بورڈ نے یقین دہانی کروائی کہ سپلیمنٹری مارکنگ کے معاوضے اسی ہفتے دے دئے جائیں گے اور کٹوتی کے حوالے سے جن پروفیسرز کی ایک فیصد ایڈوانس کٹوتی ہوئی ہے اسے غلطی کی شکل میں لی جانے والی رقم سے ایڈجسٹ کر دیا جاۓ گا۔
وفد میں پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید احمد اور پروفیسر حافظ محمد ارشاد شامل تھے۔