Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان میں ٹرانس جینڈر کے لئے ٹیکنکل ایجوکیشن شروع کرنے کافیصلہ

محکمہ سکولز جنوبی پنجاب نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ٹرانس جینڈرز کےلئے ٹیکنکل ایجوکیشن شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، جس میں ٹیوٹا ٹیکنکل معاونت کرے گا۔

ابتدائی کورسز میں بیوٹی پارلر ، انڈسٹریل سٹیچنگ ،بیوٹی تھراپی کے کورسز شروع کیے جائیں گے ،جس کےلئے گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو سکول میں الگ سے کلاس روم تیار کرنا شروع کردئے گئے ہیں ، جس کی نگران سیکرٹری ایجوکیشن احتشام الحق کررہے ہیں ، اس پراجیکٹ پر جلد کام شروع کردیا جائے گا ۔

دریں اثنا یونیسکو کی ایک 18رکنی ٹیم نے اس پراجیکٹ کا دورہ کیا، اور ٹرانس جینڈرز طلبا سے ملاقات کی ،اور طویل سوال وجواب کیا۔

انہوں نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہ یہ جنوبی پنجاب انتطامیہ کا بڑا انقلانی قدم ہے ، اس پراجیکٹ کو کے پی کے میں بھی شروع کیا جائے گا اور اس ماڈل کو فالو کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں یونیسکو کے وفد نے صبح نو کلاسز کا جائزہ لینے کےلئے پائلٹ سکول کا بھی دورہ کیا ۔

انہوں نے ورکشاپ میں کام کرنے والے طلبا سے ملاقات کی ،اس موقع پر طلبا نے بتایا کہ وہ غربت کی وجہ سے ریگولر تعلیم حاصل نہیں کرسکتے تھے ،اب سکول انتظامیہ نے یونیفارم کتابیں دیں اور ہمیں صبح کے اوقات میں بلایا جس کے بعد ہم کام پر چلے جاتے ہیں ٹیم نے سکول کادیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا ۔

بعد ازں ٹیم نے مزارت کا دورہ کیا ، اور چادریں چڑھائیں ، اس موقع پر محکمہ سکولز کے حکام اور سیکرٹری تعلیم بھی ساتھ تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button