Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایئر یونیورسٹی ملتان میں ٹیکنو نمائش کا اہتمام

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس(بہاولپور روڈ )کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام techxhibit2024 نمائشی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں فائنل سمسٹر کے طلباء نے اپنے فائنل ایئر پراجیکٹس پیش کئے۔

نمائش میں زکریا یونیورسٹی، نواز شریف زرعی یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی ،نمل یونیورسٹی میانوالی، خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور و دیگر 30 سے زائد یونیورسٹیز کے طلباء نی شرکت کی اور اپنے ڈیٹا سائنس ،آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ مشین لرننگ ، کمپیوٹر وژن اینڈ امیج پروسیسنگ ،انٹرنیٹ آف تھنگز، بلاک چین اینڈ ڈی ایل ٹی ایس ،سائبر سکیورٹی ،نیٹ ورکنگ اینڈ ڈسٹریبوٹیڈسسٹم ،موبائل ویب اینڈ ایپز ،ہیومن کمپیوٹر انٹریکشن کے فائنل سمسٹر کے پراجیکٹ کی نمائش کی ۔

نمائش کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اورک ایئر یونیورسٹی ایئر کموڈور افضال احمد خان تھے، انہوں نے طلباء کے فائنل پراجیکٹس کا معائنہ کیا اور سوالات پوچھے۔

انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مثبت مقابلے کی فضا سے طلبہ میں آگے بڑھنے کی لگن پیدا ہوتی ہے، انہوں نے طلبہ کے پراجیکٹس کی تعریف کی اور کہا کہ ان پراجیکٹس کو کمرشلائز کرنا چاہئے ۔

نمائش کے کامیاب انعقاد پر انہوں نے ڈائریکٹر ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس ڈاکٹر غلام علی کی کاوشوں کو سراہا، ڈاکٹر غلام علی کا کہنا تھا کہ آئندہ سال بھی جنوبی پنجاب کے طلباء کیلئے تعلیمی نمائش کا انعقاد کریں گے، ایئر یونیورسٹی جنوبی پنجاب کے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

اس موقع پر ایچ او ڈی کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر عائشہ افضل ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ممتاز خان نیازی و دیگر موجود تھے۔

آخر میں جیتنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button