Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام : انڈر 13 تحصیل شجاع آباد میں ٹرائلز یکم دسمبر کو ہونگے

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ تحصیل شجاع آباد میں اولمپک ڈریم انڈر 13ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کی رجسڑیشن کا عمل جاری ہے۔

عدنان نعیم تحصیل سپورٹس آفیسر شجاعباد نے اس سلسلہ میں مختلف سکولوں کا دورہ، جنرل پبلک کی شخصیات سے ملاقات کی، اور ان کو اس پروگرام کےمتلعق آگاہی دی۔

دریں اثناء انہوں نے پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول شجاعباد عرفان قریشی سے سماجی شخصیات دلشاد خان۔رانا ذوالفقار۔اور خالد خان کے ہمراہ ملاقات کی۔

ان کے ساتھ سکول کے گراوٴنڈ کا معائنہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ انڈر 13ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اولمپک ڈریم کے سلسلہ میں فٹبال۔کرکٹ۔جمناسٹک۔اتھلیٹکس۔بیڈمنٹن۔ٹیبل ٹینس۔آرچری۔اور مارشل آرٹس۔(تیکوانڈو) کے ٹرائلز یکم دسمبر بروز جمعرات دن ساڑھے گیارہ بجے گورنمنٹ ماڈل سکول شجاعباد میں منعقد کیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button