Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم و دہم سالانہ امتحانات 2024 کیلئے عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

پنجاب کے تمام بورڈز نے مجوزہ عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔

جس کے مطابق یکم مارچ سے میٹرک کے پیپرز شروع ہونگے، پہلا پیپر سوکس اور تاریخ پاکستان کا ہوگا، 2 مارچ کو پنچابی ،4 کو انگریزی اور 5 کو عربی کا پیپر لیا جائے گا۔

6 مارچ کو کیمسٹری ،جنرل سائنس اور 7 مارچ کو ایلمنٹس آف ہوم اکنامکس کا پیپر ہوگا،8 کو فزکس ،اسلامیات اور 9 مارچ کو اسلامیات لازمی جبکہ 18 مارچ کو میٹرک کا آخری پیپر اردو لازمی کا لیا جائے گا۔

نہم کے پیپرز 19 مارچ کو شروع ہونگے، پہلا پیپر اکنامکس اور تاریخ پاکستان کا ہوگا۔20 مارچ کو انگریزی اور21 کو عربی کا پیپر ہوگا۔ نہم جماعت کا آخری پیپر 4اپریل کو مطالعہ پاکستان کا لیا جائے گا۔

مذکورہ ڈیٹ شیٹ کا فیصلہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

پی بی سی سی کے تمام ممبران نے ڈیٹ شیٹ کی منظوری کیلئے دستخط بھی کردئیے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button