زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی الرٹ، مرکزی گیٹ پر اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی
زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی الرٹ ، شعبوں میں تعینات سیکورٹی اہلکار بھی مرکزی گیٹوں پر تعینات کردئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی الرٹ ، ہاسٹل سیل ، غیر ملکی طلباء کی سیکورٹی بڑھا دی گئی
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی مسائل حل نہ ہوسکے، حساس اداروں کی طرف سے جاری ہونے والا سیکورٹی الرٹ تاحال جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی دہشت گردوں کےنشانے پر ،حفاظتی انتظامات شروع
ذرائع کا کہنا ہےکہ مرکزی گیٹس سے اب 24 گھنٹے چیکنگ کی جارہی ہے ، جس کی وجہ سے شعبوں میں تعینات عملے کے علاوہ موبائل فورس کو بھی مرکزی گیٹس پر تعینات کیاگیا ہے۔
کیمپس میں داخل ہونے والے تمام افراد کو مکمل ریکارڈ رکھا جارہا ہے، گاڑیوں کی خصوصی چیکنگ کی جارہی ہے۔
ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں کے چیئرمینوں نے سیکورٹی واپس لینے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، اور سیکورٹی عملہ واپس ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کرنے کا کہا ہے ، جبکہ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ اور حساس ادارے سیکورٹی کی مرکزی گیٹس پر موجودگی چاہتے ہیں ، جس کی وجہ سے سیکورٹی برانچ کو مسائل کا سامنا ہے ۔