Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیکنالوجی پروجیکٹس کی نمائش 27 اپریل کو ہوگی

جنوبی پنجاب ٹیوٹا کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالجز آف ٹیکنالوجی کے طلباء وطالبات کے پراجیکٹس کی نمائش27 اپریل بروز جمعرات کو گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی لیہ میں منعقد ہوگی، سنیئر ڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

اس ضمن میں ریجنل ڈائریکٹر ساوتھ انجنیئر قاضی محمد اسد کی زیر صدارت جنوبی پنجاب کے تمام پرنسپل صاحبان کا اجلاس 26 اپریل2023 منعقد ہوگا، جس میں انجنیئر محمد اسلام جی سی ٹی ملتان ، محمد شعیب اسلام بورے والہ۔ انجنیئر محمد اکرم فانی بہاولپور ،میڈیم کلثوم جی سی ٹی ویمن ملتان میڈیم سمیرا صالح جی سی ٹی ویمن بہاولپور میڈیم عظمی جعفری جی سی ٹی ویمن لیہ ،حبیب احمد رحیم یار خان ،محمد سھیل مظفر گڑھ ، عابد حسین کوٹ ادو رانا احمد علی راجن پور، عبدالرشید بھٹہ ترنڈہ محمد پناہ سے شریک ہوں گے، جبکہ میزبانی کے فرائض کاشف عباس پرنسپل جی سی ٹی لیہ انجام دیں گے۔

اس مشق کا مقصد جنوبی پنجاب کے فنی تعلیمی اداروں کو سنٹر آف ایکسلنس بنائے جانے کی بھر پور کاوش ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button