Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے ٹیکسٹائل کالج کو واشنگٹن اکارڈ کے تحت الحاق دے دیا گیا

زکریا یونیورسٹی کالج اف ٹیکسٹائل انجینرنگ کے بیچ 2019 کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے واشنگٹن اکارڈ کے تحت ایکریڈیٹ کر دیا گیا۔

اس ایکریڈیشن کے تحت کالج اف ٹیکسٹائل انجینئرنگ کے طلباء کی ڈگری دنیا بھر کی تمام بڑے ممالک کی یونیورسٹیوں میں قابل قبول ہوگی، نیز امیگریشن کے لیے ڈگری اسیس کروانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس سلسلے میں پرنسپل ٹیکسٹائل کالج ڈاکٹر عامر عباس شیرازی کا کہنا ہے کہ یہ زکریا یونیورسٹی کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اس کے طلبا کو واشنگٹن اکارڈ کے تحت ڈگریاں ملیں گی جو دنیا بھر میں قابل قبول ہوںگی اور ہمارے طلبا کو بیرون ممالک داخلے کےلئے کوئی اضافی ٹیسٹ یا امتحان نہیں دینا پڑے گا جبکہ امیگریشن میں سہولت ملے گی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمدعلی شاہ کے وژن کے مطابق ٹیکسٹائل کالج کو مزین کیا جارہا ہے اور نئے مضامین شروع کروائے جارہے ہیں جبکہ شام کی کلاسز کےلئے بھی کیس منظوری کے منتظر ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button