Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسونینز کی بڑی بیٹھک

ایمرسن نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا ہے کہ دی ایمرسونینز کے ساتھ مل کر اس کو دنیا کی نمبر ون یونیورسٹی بنائیں گے، بہت سارے شعبوں کا ڈیزائن مسجد نبوی کی طرز کے بنائیں گے۔

اب ملتان جنوبی پنجاب اور پاکستان کے تمام طلباء طالبات ایمرسن یونیورسٹی میں داخلہ لینے کو فخر محسوس کریں گے، وہ اور ان کے والدین کے خوابوں کی تکمیل پوری ہوگی۔
حکومت نے 111 ملین روپے یونیورسٹی کے لیے منظور کر لیا ہے، اور سابقہ 120 ملین روپے جو کہ پچھلے دور میں خرچ نہ ہوا اور واپس ہو گئے تھے وہ بہت جلد ہمیں مل جائیں گے۔

پہلی مرتبہ سات ہزار درخواستیں نوکری حاصل کرنے والوں کی آئی ہیں، جن پر ایچ ای سی کی منظوری اور ٹیسٹ کے بعد عمل ہوگا، جبکہ داخلہ کے لیے 4 ہزار درخواستیں آن لائن طلباء طالبات کی آئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دی امر سونینز کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی کی قیادت میں ائے ہوئے ایک وفد سے ملاقات کے موقعہ پر کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد اس یونیورسٹی میں 20 نئے تعلیمی پروگرام شروع کیے جائیں گے، اب ملتان اور جنوبی پنجاب کے طلبہ کو کسی بڑے شہر جانے کی ضرورت نہیں، ہم یہاں پر ہی عالمی معیار کی تعلیم دیں گے ۔

بہت جلد سٹاف اور اساتذہ کی کمی کو بھی دور کر دیا جائے گا، اس وقت یونیورسٹی میں چار ماڈل کمپیوٹر لیب ایک ڈیجیٹل لائبریری چار عدد ماڈل کلاس رومز ایل ای ڈی کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔

چھ ماہ قبل 2 ہزار پودے لگائے گئے تھے اب 3 ہزار پودے لگا رہے ہیں، امرسن یونیورسیٹی سرسبز اور آلودگی سے پاک ہوگی طلباء طالبات کے سائے کے لیے کنوپی لگا رہے ہیں۔

کھیلوں میں پہلی مرتبہ ہمارے طلباء نے بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے نیشنل گیمز میں براؤن میڈلز لے کر بہترین مثال قائم کی، ایمرسونینز کے اولڈ طلباء کو لائف ٹائم ایوارڈ بھی دیا جائے گا ۔

کلاس رومز میں سمارٹ بورڈ سے اراستہ کیا جائے گا ، طلباء اور اساتذہ کی حاضری ان لائن ہوگی، جس سے ان کی حاضری 100 فیصد ہوگی ڈسپلن اور تعلیمی معیار میں یہ یونیورسٹی اپنی مثال آپ ہوگی ۔

اس موقع پر دی ایمرسونینز کے صدر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء آج بہت بڑی بڑی پوسٹوں پر ہیں، اور بیرون ملک اچھے کاروبار کر رہے ہیں، ان کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی اور ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا۔

آج وائس چانسلر کی قیادت میں یونیورسٹی خوب ترقی کر رہی ہے، دی ایمرسونینز بھی اپنا اس کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

وفد میں نائب صدر شیخ مطلوب احمد ٖ راؤ اکبر ٖ جنرل سیکرٹری چوہثری بلال نعیم ٖ جوائنٹ سیکرٹری محسن شاھین ٖ فنانس سیکرٹری چوہدری عبدالخالق ٖ ممبر مجلس عاملہ ٖمحمد فاروق ٖرانا شہباز ٖ عدنان مطلوب شریک تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button