Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں چوری کرنے والے گروہ کا کارندہ پکڑا گیا

زکریا یونیورسٹی ملتان میں صبح پانچ بجے شفٹ انچارج نے سیکیورٹی کنٹرول روم کو اطلاع دی کہ ٹرانسپورٹ شیڈ کی دو عدد بیٹریاں چوری ہو گئی ہیں، جس پر سکیورٹی عملے نے فوراً تلاش شروع کر دی۔

ویڈیو کیمرے سے چور کی شکل دیکھی گئی اس کو ڈھونڈتے ہوئے شیڈ کے ارد گرد جھاڑیوں میں بیٹریاں پڑی ہوئی نظر آئیں تو وہاں پر ایک سیکیورٹی گارڈ کو کھڑا کر دیا اور دیگر گارڈز نے تلاش جاری رکھی۔
اسی اثنا میں ایک رکشہ ٹرانسپورٹ شیڈ کے پاس آ کر رکا تو ایک ادمی اتر کر جھاڑیوں کی طرف چل پڑا جب وہ بیٹریوں کی طرف مڑا تو سیکورٹی گارڈ نے اسے پکڑ لیا۔

اس سے مزید پوچھ پوچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس کا نام تسنیم جعفر ولد منظور علی ہے، اور یہ میتھ ڈیپارٹمنٹ کا طالب علم ہے، سیکیورٹی عملے نے چور کو پولیس کے حوالے کر دیا اور ایف ائی ار کی درخواست دے دی۔

ذرائع کے مطابق چور نے شعبوں اور سٹاف کالونی میں چوریاں کرنے کابھی اعتراف کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button