Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے سکولوں میں چوری کی وارداتیں ، لاکھوں روپے کے کمپیوٹر اور سیکورٹی کیمرے غائب ہوگئے

سرکاری سکولوں سے 2022 میں لاکھوں کے کمپیوٹرز، ٹیبلٹ، فرنیچر اور سکیورٹی کیمرے چوری ہوئے، رپورٹ آتے ہی محکمہ تعلیم نے نوٹس لیتے ہوئے سکولوں کو قیمتی اشیاکی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی ہیں، اثاثہ جات کی چوری کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سکولوں کو فنڈز کی قلت کا سامناہے، 9 ماہ سے نان سیلری بجٹ نہیں مل رہا، سکولوں میں 80 فیصد سکیورٹی گارڈز کی آسامیاں خالی ہیں، اکثر سکولز کے مالی بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button