Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں چوروں کا راج برقرار؛ دوسرے روز ایک اور لیکچرر جمع پونجی سے محروم

زکریا یونیورسٹی کی سیکورٹی کے حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں ، مگر انتظامیہ نے پراسرار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

سٹاف کالونی میں چوری کی وارداتوں کا تسلسل نہ رک سکا، اتوار کے روز اے ایس اے کے سابق صدر ملک ستار کے گھر چوری کی گرد بیٹھی نہ تھی، گزشتہ روز انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے لیکچرر ملک وقاص کے گھر میں چوروں نے صفایا کردیا، اور سونا نقدی لے اڑے۔

ملک وقاص کے گھر چوری کی دوسری واردات ہے، اب تک دو درجن سے زائد چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں مگر تاحال کوئی ملزم نہیں پکڑا جاسکا ہے، جبکہ انتظامیہ نے بھی کوئی کارروائی نہیں کی ہے، جس کی وجہ سے ملازمین اور اساتذہ میں بے چینی بڑھتی جاری ہے، اور انہوں نے چوری کی وارداتوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button