Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ ہائر ایجوکیشن کی سستی، پروموشن کی ہزاروں سیٹیں خالی
عرصہ دراز سے لیکچررز اور دیگر کیڈرز کے اساتذہ کو پروموشنز نہ دی گئیں۔
میل لیکچررز کی چار سو سیٹوں پر پروموشنز ہونی ہیں، فی میل لیکچررز کی 9 سو سے زیادہ سیٹوں پر پروموشنز ہونی ہیں، اسسٹنٹ پروفیسر فی میل کی گیارہ سو پوسٹوں پر پروموشنز زیر التوا ہیں، اسسٹنٹ پروفیسر میل کی 13 سو سے زائد پوسٹوں پر پروموشنز التوا کا شکار ہیں۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر فی میل کی ڈیڑھ سو سے زیادہ پوسٹوں پر پروموشنز زیر التوا ہیں، ایسوسی ایٹ پروفیسر میل کی ستر سے زیادہ پوسٹیں پروموشنز کوٹہ کی ہیں۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ تمام سیٹوں پر پروموشنز ہونی چاہئیں، دوسری جانب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ پروموشنز کے لیے تمام ڈویژنز سے ریکارڈ منگوا لیا ہے،اگلے ماہ پروموشنز کے لیے اجلاس ہونگے۔