Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

طوفان بادو باراں نے میٹرک کے امیدواروں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا

گزشتہ دوپہر کو ملتان میں ہونے والی شدید بارش و ژالہ باری کی وجہ سے ڈیڑھ گھنٹہ بجلی بند رہی، امتحانی سینٹروں میں گھپ اَندھیرے میں ڈوب گئے ۔

جس کی وجہ سے طالبات کو کچھ بھی دکھائی نہ دیا پیپر حل کرنے کا وقت ڈھائی گھنٹے تھا ،جن میں سے ڈیڑھ گھنٹہ ضائع ہوگیا، یوں طالبات کو ریاضی کا پیپر حل کرنے کے لیے صرف ایک گھنٹہ میسر آیا ، جس کی وجہ سے ان کا سال ضائع ہونے کا شدید خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

کمپری ہینسو گرلزہائی سکول گلگشت ، سمیجہ آباد، رشید آباد سکول سنٹروں میں طلباء کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

عملے نے طلباء کوئی تعاون نہیں کیا اور نہ ہی زائد ٹائم دیا ۔

طالبات اور ان کے والدین نے مطالبہ کیا ہے ہے کہ ریاضی کا پیپر دوبارہ لیا جائے یا پھر رعایتی نمبر دئیے جائیں، اور امتحانی سینٹر میں میں بجلی کا متبادل بندوبست کیا جائے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button