Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح : طارق محمود

ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب طارق محمود کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کےلئے سکیمیں تیار کرلی گئیں ہیں، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب زیر ترقی خطہ ہے جس میں 77 فیصد دیہاتی آبادی ہے، جنوبی پنجاب باقی پنجاب سے شرح خواندگی میں 16 فیصد پیچھے ہے،۔ اس خطہ میں تعلیم پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

حکومتی فورمز پر جنوبی پنجاب سے 5 انتہائی اہم سکیمز کو شامل کیا گیا ہے، کالجز میں سہولیات کی کمی، سمارٹ کلاس رومز اور آئی ٹی لیب کا قیام جیسی سکیمز شامل ہیں، انسٹیٹیوٹ آف کاٹن بریڈنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

گورنمنٹ وومین صادق وومین یونیورسٹی بہاولپور کی پرانی عمارت کی بحالی اور سہولیات کو پورا کرنا ہے، ہائیر ایجوکیشن کی نئی سکیمز کی منظوری سے جنوبی پنجاب میں تعلیمی بہتری آئیگی، نئی حکومت وقت کے ساتھ تمام اداروں کے مسائل کو نوٹس میں لیکر حل کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button