Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان میں ڈیجیٹل مردم شماری کےلئے ٹرینر کی ٹریننگ 19 دسمبر سے شروع ہوگی
رواں برس پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم وخانہ شماری ہوگی، جس کےلئے عملے کی ٹریننگ کا شیڈول جاری کردیاگیا ہے۔
اسی سلسلے میں سی ای او ایجوکیشن ملتان نے تمام اے ای او اور دیگر تعلیمی افسروں کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ ٹرینرکی ٹریننگ 19دسمبر سے شروع ہورہی ہے، جو 23 دسمبر تک جاری رہے گی۔
اس کےلئے جن افسروں کو چنا گیا ہے وہ بروقت رپورٹ کریں گے ، تما م ڈی ای اوز پابند ہوں گے کہ افسر مقررہ دن پر رضاہال ملتان میں حاضر ہوں ۔