Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : شعبہ علوم اسلامیہ میں تربیتی کورس کا انعقاد

زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ علوم اسلامیہ میں اسلام اور بین الاقوامی قانون انسانیت کے دو روزہ تربیتی کورس کا انعقاد ہوا، یہ تربیتی ورکشاپ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی( آئی سی آر سی) پاکستان کے تعاون سے منعقد ہوئی۔

ورکشاپ BS-4th سمسٹر کے طلباء و طالبات کے لئے منعقد کی گئی کیونکہ اس کلاس کے حالیہ سمسٹر میں اسلام اور بین الاقوامی قانون "انسانیت” بحثیت کورس پڑھایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں آئی سی آر سی پاکستان سے ریجنل ڈائریکٹر فار اسلامک لاء اینڈ جیورسپروڈنس ڈاکٹر ضیاء الله رحمانی ، پروفیسر عبد القدوس صہیب، پروفیسر محمد رفیق شنواری ، شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی اسلام آباد اور آئی سی آر سی کے لیگل ایڈوائزر عثمان خان نے مختلف موضوعات پر لیکچر دیئے ۔

انہوں نے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی ۔ اس ضمن میں ادارہ علوم اسلامیہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فریدہ یوسف نے آئی سی آر سی کے ذمہ دران کے ساتھ معاونت کے فرائض سر انجام دئیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button