Paid ad
Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : شعبہ ایگریکلچر انجینئرنگ اور انوائرنمینٹل سائنسز کے اشتراک سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ایگریکلچر انجینئرنگ اور انوائرنمینٹل سائنسز کے اشتراک سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان گلوبل وارمنگ اور کاربن کے اخراج میں تخفیف کی اہمیت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں زکریا یونیورسٹی کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں سے منسلک تیس کے قریب طلباء اور پروفیشنلز حصہ لے رہے ہیں ۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا اور شرکاء کو گلوبل وارمنگ کے چیلینج سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔

ایگریکلچر انجینئرنگ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب نے زندگی کے ہر شعبے میں پائیدار ترقی اور ماحول دوست طور طریقوں کے فروغ پر زور دیا ۔

اینوائرنمینٹل سائنسز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف علی نے صنعتی شعبہ میں توانائی کے غیر متوازن استعمال کی وجہ سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

ایمری ملتان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انجینیئر شہزاد احمد اور این اے آر سی اسلام آباد کے انجینیئر حدید اشرف نے بھی ماحولیاتی مسائل کے حل کیلئے انجینئرنگ کے کردار پر روشنی ڈالی، آلٹرنیٹ ڈویلپمنٹ سروسز اسلام آباد کے امجد نذیر نے عالمی اور قومی سطح پر کلائمیٹ چینج کے خطرات سے آگاہ کیا، عالمی معاہدوں کے نتیجے میں صنعتی اداروں کیلئے اپنی توانائی کی ضروریات کو قابلِ تجدید توانائی سے پورا کرنا ایک ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے ورکشاپ کے اغراض ومقاصد اور مختلف سیشنز کی تفصیل پر روشنی ڈالی ۔

ایگریکلچر انجینئرنگ کے ڈاکٹر محمد سلطان اور انوائرنمنٹل سائنسز کے ڈاکٹر محمد داؤد ورکشاپ کے فوکل پرسنز کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔

افتتاحی تقریب میں کثیر تعداد میں طلباء اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button