Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زرعیہ : ترقی پسند کسانوں کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی نے گلوبل الائنس فار امپرووڈ نیوٹریشن اور آگاہی پاکستان کے تعاون سے سرائے سدھو کبیر والا ضلع خانیوال میں ترقی پسند کسانوں کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

اس تقریب کا بنیادی مقصد پائیدار زرعی تکنیک کو فروغ دینے کے وسیع تر مقصد کے ساتھ ساتھ بائیو فورٹیفائیڈ زنک گندم کے بیج کو ذخیرہ کرنے اور فصل کی تیاری کے مختلف طریقوں کے بارے میں مفید معلومات اور آگاہی دینا شامل تھا۔

اس تقریب میں کسانوں کو بائیو فورٹیفائیڈ زنک گندم کے بیج کو ذخیرہ کرنا، فصلوں کی انتظامی امور کا خیال رکھنے اور جدید زرعی تکنیک کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے پر بات چیت ہوئی، جبکہ ورکشاپ کے مقاصد میں بیج کی پیدواری طریقوں میں اضافے کے بارے میں شرکاء کو معلومات فراہم کی گئیں کہ کیسے وہ فصل کے بارے میں مؤثر انتظامی طریقے اپنا کر ایک پائیدار زرعی استحکام کی طرف گامزن ہو سکتے ہیں۔

یہ تقریب گندم کے اعلیٰ معیاری طریقوں کی حمایت کے ساتھ شروع ہوئی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال جن کا تعلق زرعی یونیورسٹی کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ و بائیو ٹیکنالوجی سے تھا، نے معیاری بیج کے پیداواری طریقوں پر معلوماتی لیکچر دیے۔

اس کے علاؤہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر بختاور نے بتایا کہ کیسے بیج کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ایک جدید تکنیک ہرمیٹک اسٹوریج کا استعمال کیا جا سکتا ہے، اور یہ بھی بتایا کہ ذخیرہ شدہ بیجوں کے بہترین اُگاؤ کو یقینی بنانے کے لئے یہ علم نہایت اہم ہے۔

اس تقریب میں نہ صرف جدید معلومات فراہم کی گئیں بلکہ ترقی پسند کسانوں کے لیے پائیدار زرعی اطوار کو بھی اجاگر کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button