Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نئے اور سینئر کرکٹ سکوررز کیلئے تربیتی سیشن کروانے کا اعلان

امپائرز اینڈ سکوررز ایسوسی ایشن ملتان نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے نئے اور سینئر کرکٹ سکوررز کیلئے تربیتی سیشن کروانے کا اعلان کردیا۔

چیف آرگنائزر پروفیسر ندیم اقبال اور چیف کوارڈینیٹر شاہد صدیق نے اس حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سپورٹس کمپلیکس ملتان سے ملحقہ ای لائبریری آڈیٹوریم میں 18مارچ کو منعقد کیا جائے گی۔

پاکستان کے نامور انٹرنیشنل ٹیسٹ سکورر عتیق خان تربیتی لیکچر دیں گے۔ تربیتی ورکشاپ میں شرکت کیلئے کل 16مارچ تک رجسٹریشن کروا سکیں گے۔ یہ تربیتی ورکشاپ صبح 9بجے شروع ہوگی، اور تین مراحل میں شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

تربیتی ورکشاپ میں جنوبی پنجاب کے رہائشی 25 کرکٹ سکوررز شرکت کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button