Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : انسٹی ٹیوٹ آف مالیکیولر بائیولوجی میں تربیتی ورکشاپ
زکریا یونیورسٹی ملتان کے انسٹی ٹیوٹ آف مالیکیولر بائیو لوجی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی میں سہ روزہ تربیتی مہم بعنوان بائیو سیفٹی اینڈ بائیو سیکورٹی کا انعقاد کیاگیا۔
اختتامی تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید ، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف مالیکیولر بیالوجی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سید بلال حسین اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر حامد منظور نے شرکاء سے خطاب کیا۔
ڈاکٹر جاوید احمد نے اس تربیتی کاوش کو خوب سراہا، اور ڈائریکٹر اورک ڈاکٹرثنجم الحق نے اس مہم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں ایسی تربیتی مہم کے لیے اورک کی طرف سے ہمہ قسمی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
تقریب کے اختتام میں مہم کے شرکاء اور اساتذہ کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔