Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹرانس جینڈر ایکٹ گھناؤنا اور خطرناک قانون ہے۔ ثوبان شرجیل

ٹرانس جینڈر ایکٹ گھناؤنا اور خطرناک قانون اسلامی جمعیت طلبہ اس قانون کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

ثوبان شرجیل ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب نے کہا کہ یہ ایسا قانون ہے جس سے نہ صرف اسلام کے نام پر بنے ملک میں ہم جنس پرستی کو فروغ مل رہا ہے ، بلکہ یہ خلاف قدرت بھی ہے جس کی آڑ میں مرد خود کو عورت اور عورت خود کو مرد بناکر معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن رہے ہیں۔

یہ قانون خاندانی نظام کے خلاف ٹائم بم ہے اس قانون کو منظور کرنا اصل ایجنڈا ہم جنس پرستی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

اسلام کا نظام وراثت بھی خطرے میں ہے۔اس قانون کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ترامیم پیش کی گئیں لیکن تین بڑی جماعتیں اور امریکی لابی ان ترامیم کو کسی صورت قبول نہیں کر رہیں۔

اسلامی جمعیت طلبہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ارباب اقتدار کو متنبہ کرتی ہے اس قانون کو واپس لیا جائے وگرنہ ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا اور نقصان کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button