Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈویژنل سطح پر ٹرانسجینڈر سکول بنانے کا فیصلہ
سکولز کا پنجاب بھر میں ڈویژنل سطح پر ٹرانسجینڈر سکول بنانے کا فیصلہ، خصوصی بچوں کو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے تعلیمی معیار بڑھانے کےلئے ریفارمز لانے کا فیصلہ کیا، جس میں ٹرانس جینڈرز کے ہر ڈویژنل کی سطح پر سکول بنائے جائیں گے، اس وقت ملتان اور لاہور میں یہ سکول کام کررہے ہیں، جہاں ٹرانس جینڈرز کو روایتی تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سیکھایا جارہا ہے۔
جبکہ خصوصی بچوں کےلئے بھی تعلیم سہولیات بڑھائی جائیں گی ان بچوں کے لئے مخصوص سکولوں کا اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ ضلع کی سطح پر کم سے کم ایک ہائی لیول کا سکول قائم کیا جائے گا جس کےلئے تمام سی ای اوز سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔