Breaking NewsEducationتازہ ترین
ٹرانس جینڈر سکول کے طلباء کا دورہِ بہاولپور
ٹرانس جینڈر سکول کے طلبہ نے بہاول پور میوزیم اور سنٹرل لائبریری کا مطالعاتی و تفریحی دورہ کیا، دورے کا اہتمام محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب اور کمشنر آفس بہاول پور کی طرف سے مشترکہ طور پر کیا گیا تھا، اس موقع پر ٹرانس جینڈر اسکول کے اساتذہ بھی طلبہ کے ہمراہ تھے۔
طلبہ نے اس مطالعاتی و تفریحی دورے سے خوب لطف اٹھایا اور محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے اس اقدام کو سراہا۔
سنٹرل لائبریری میں ٹرانس جینڈر سکول کے طلبہ نے مختلف شعبہ جات اور کتب کا جائزہ لیا، اس موقع پر اساتذہ نے سنٹرل لائبریری کی تاریخ اور اس میں موجود شعبہ جات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
بہاول پور میوزیم کا دورہ کرتے ہوئے ٹرانس جینڈر اسکول کے طلباء نے بہاول پور میوزیم کواس خطہ کا آئینہ اور تاریخ، ثقافت و آرٹ کا شاندار امتزاج قرار دیا۔