Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب میں شجر کاری مہم کےلئے ایپ لانچ کردی گئی، ہفتہ وار رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

محکمہ سکولز نے ملتان، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، لیہ، راجن پور کے سی ای او ز کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ تمام ضلعی تعلیمی حکام کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جاتی ہے کہ تمام اساتذہ اور طلباء کو لازمی طور پر شجر کاری مہم میں حصہ لینا چاہیے۔

اس کےلئے پلے سٹور سے ایپلیکشن ’’ درخت پاکستان کےلئے ‘‘ ڈاون لوڈ کریں اور ہر اسکول کو ہیڈ ٹیچر کے موبائل نمبر کے ساتھ رجسٹر کریں۔

کھیل کے میدانوں کے علاوہ ہر اسکول میں درخت لگانے کے لیے جگہ مختص کریں ایک مرلے سے 5 مرلے تک ہونا ضروری ہے، طلباء کو گھر اور دیگر مناسب جگہوں پر درخت لگانے کی ترغیب دیںش ترجیحی طور پر شہری درخت لگانے کی تکنیک استعمال کریں، نوجوان درخت کی دیکھ بھال اس طالب علم/استاد کو کرنی چاہیے جس نے اسے لگایا ہو اور اس کی دیکھ بھال بھی کرتا ہو، طالب علم/استاد کو اس کے تعاون کی پہچان دینے کے لیے بچے کے نام والے گتے یا لکڑی کی تختی چسپاں کی جائے گی۔

ضلع کی ہر تحصیل کے لیے گوگل فارم بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر شجر کاری کا ڈیٹا اکٹھا کریں اس مراسلے کو ترجیح بنیادوں پر لیا جائے اور اس بارے ہفتہ وار رپورٹنگ کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button