Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں ٹرائلز مکمل

ویمن یونیورسٹی ملتان میں مخصوص نشستوں پر داخلے کےلئے ٹرائلز اور انٹرویو مکمل ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی میں مخصوص نشستوں جن میں سپورٹس ، غیر نصابی سرگرمیاں، حافظہ قران کی سیٹوں کےلئے ٹرائلز اور انٹرویو لئے گئے۔

پینل میں چیئرپرسن داخلہ کمیٹی ڈاکٹر عدیلہ سعید، ڈاکٹر شاہد رسول اور سینئر فیکلٹی ممبرز شامل تھیں۔

سپورٹس کی سیٹوں پر اپلائی کرنے والی امیدواروں کے ٹرائلز کےلئے ڈائریکٹریس سپورٹس زکریا یونیورسٹی عابدہ خان کی خدمات لئے گئیں، انہوں نے کھلاڑیوں کی اسناد چیک کیں اور پرفارمنس کا جائزہ لیا۔

دریں اثنا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے ٹرائلز کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں اور سپورٹس طالبات کے لئے ضروری ہیں ۔
ویمن یونیورسٹی اپنی طالبات کو کھیل کی ساری سہولیات فراہم کرتی ہے یہ سیٹیں امانت ہیں ٹرائلز لینے والی اساتذہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ حقدار اور اصل کھلاڑی ہی ان سیٹوں پر منتخب ہوسکیں۔

اسی طرح غیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت کرنے والی طالبات کا چناو بھی میرٹ پر کیا جائے تاکہ ملکی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں ویمن یونیورسٹی کا نام روشن کرسکیں.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button