Breaking NewsEducationتازہ ترین
یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ شروع ہوگیا

زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ آئی ٹی سنٹر کے زیر انتظام یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ (ای کیٹ 2024) زیر نگرانی ڈائر یکٹر آئی ٹی بی زیڈ یو ڈاکٹر مظفر حمید شروع ہوگیا، یہ انٹری ٹیسٹ 15 مارچ تک جاری رہیگا۔
انٹری ٹیسٹ کی نگرانی نظیف الحق لیکچرار کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ یو ای ٹی لاہور، ذیشان علی اکبر لیکچرار الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ یو ای ٹی، لاہور، محمد ندیم کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ یو ای ٹی لاہور، قصور اورآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بی زیڈ یو کر رہے ہیں۔
نظیف الحق نے بتایا ہے کہ انٹری ٹیسٹ میں تقریبا 1400 طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں، پانچ لیب میں سنٹر بنائے گئے ہیں۔
دو سرور بنائے گئے ہیں، سٹم کافی سکیورڈ ہے، کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے ۔