ای کیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

انجینئرنگ یونیورسٹی میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، اس مرتبہ لڑکے بازی لے گئے۔
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیرِ اہتمام صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی انجینئرنگ اداروں اور یو ای ٹی لاہور سے الحاق شدہ کالجز میں داخلہ برائے بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کیلئے مشترکہ انٹری ٹیسٹ 2024 کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، انٹری ٹیسٹ کے نتائج یو نیورسٹی کی ویب سائٹ پر شائع کر دیے گئے۔
محمد ارتضٰی جواد 350 نمبر حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے، محمد سیف اللہ 348 نمبروں سے دوسرے اور محمد عمیص ہاشمی 339نمبروں ںکیساتھ تیسرے نمبر پر رہے، انٹری ٹیسٹ کل 400 نمبروں پر مشتمل تھا۔
امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنے رول نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کی بنیاد پر اپنے نتیجے کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔