ٹیلنٹ کی تلاش پروگرام کرکٹ میں انڈر 13 کرکٹ کے میچز کا آغاز ہوگیا
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ٹیلنٹ کی تلاش پروگرام کرکٹ میں انڈر 13 لیول پر میچز منعقد ہوئے، ڈائریکٹر پروگرام محمد جمیل کامران کی زیر نگرانی انڈر 13کھلاڑیوں پر مشتمل چار ٹیموں کے مابین میچز کا آغاز کیا گیا۔
ملتان ٹائیگرز ملتان، لیپرڈ ملتان، ہنٹرز اور ملتان پینتھرز کے نام سے کھیلنے والی ٹیموں کے بچوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
ملتان ٹائیگرز نے پہلے میچ میں ملتان لیپرڈ سے شکست کھائی، عبداللہ منہاس۔عبداللہ شاہ اذان احمد مبین خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
دوسرے میچ میں ملتان پینتھرز نے ملتان ہنٹرز کو شکست دی، قوسین حیدر، معید خالد، ایان علی، محمد عقیل اور شہریار نے ان ٹیموں کی طرف سے معیاری کھیل پیش کیا۔تیسرے میچ میں ملتان لیپرڈ نے ملتان ٹائیگرز کو ہراکے شکست کا بدلہ لے لیا، احمد حسن سعید منیر عبداللہ منہاس شہزاد بلال احمد ارشمان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔
محمد مرسلین، سبحان عالم، محمد عرفان، اصغر بھٹی ایمپائر منظور لطیفی اور سلیمان علی سکورر تھے۔