Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام : انڈر 13 کھلاڑیوں کے ٹرائلز یکم دسمبر کو سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ہونگے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام انڈر 13میں شامل کھیلوں کے ٹرائلز یکم دسمبر کو ہونگے۔

اس سلسلہ میں ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے ٹرائلز کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 30 نومبر یا ٹرائلز کے مقررہ وقت سے آدھہ گھنٹہ پہلے یکم دسمبر کو رجسٹریشن فارم جمع کرانے والےتحصیل ملتان صدر، تحصیل ملتان سٹی اور ملتان ڈسڑکٹ کے انڈر 13 کھلاڑیوں کے ٹرائلز یکم دسمبر کو صبح دس بجے اتھلیٹکس، فٹبال گراؤنڈ ، جمناسٹک کے ٹرائلز صبح دس بجے ہاکی گراوٴنڈ ، فٹبال کے ٹرائلز دن بارہ بجے فٹبال گراوٴنڈ۔آرچری کے ٹرائلز دن بارہ بجے ہاکی گراوٴنڈ ۔بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز صبح دس بجے سپورٹس جمنیزیم ملتان۔مارشل آرٹس (تیکوانڈو) دن بارہ بجے سپورٹس جمنیزیم ملتان میں جبکہ کرکٹ کے ٹرائلز صبح دس بجے ڈسڑکٹ سپورٹس گراونڈ نزد کلمہ چوک ملتان میں لیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واضح رہے ان ٹرائلز میں صرف وہی انڈر 13 کھلاڑی حصہ لے سکیں گے، جن کا رجسٹریشن فارم 30 نومبر تک یا ٹرائلز کے مقرر کردہ وقت سے آدھہ گھنٹہ پہلے یکم دسمبر کو ہمیں جمع کرادیا ہوگا۔

تحصیل شجاعباد اور تحصیل جلال پور پیروالہ کے کھلاڑی اپنی متعلقہ تحصیلوں میں ہی ان کھیلوں کے ٹرائلز دینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button